حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری علامہ محمد علی جروار نے ببرلوء سندھ میں مدرسہ دارالحکمت کےسالانہ جلسہ میں شرکت کی۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، ڈویژن صدر مولانا ریاض حسین روحانی، جنرل سیکرٹری مولانا امداد حسینی ضلعی صدر سکھر سید جواد حسین شاہ، جنرل سیکرٹری مولانا اختر کاظم و دیگر کی نے سیکرٹری جنرل کو خوش آمدید کہا۔
بعد ازاں جامعہ دارالحکمت ببرلوء میں بزرگ عالم دین حجت الاسلام علامہ ثابت علی نجفی کی خصوصی دعوت پر سالانہ جلسہ میں خصوصی شرکت اور خطاب بھی کیا۔
آپ کا تبصرہ